السلام علیکم

‏چار چیزیں کبھی نہ چھوڑیں اپنا معمول بنا لیں۔!!! 1- اللّٰہ تعالٰی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللّٰہ تعالٰی بھی آپ کو یاد رکھے: *"فاذکرونی اذکرکم"*: "تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا". 2-شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں اضافے سے محروم ہو جائیں گے: *"لئن شكرتم لازيدنكم"* "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا". 3- دعا نہ چھوڑیں ورنہ آپ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے: *"أدعوني أستجب لكم"* "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا". 4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے: *"وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون"* "الله انھیں عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ‎

Comments

Popular posts from this blog

Health and Fitness